سرسی 29/فروری (ایس اونیوز) سال2018کے اسمبلی انتخابات کے دوران مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے والا خطاب کرنے کے الزام میں بنگلورومیں واقع ’عوامی منتخب نمائندوں‘ کی خصوصی عدالت میں جو معاملہ چل رہا تھا، اس میں شواہد کی کمی کی بنیاد پر اننت کمار ہیگڈے کو بری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بی جے پی امیدوار کے حق میں تشہیری مہم کے دوران اننت کمار کی طرف سے اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کا کیس سرسی کے منکی پولیس اسٹیشن میں داخل کیا گیا تھا۔ پھر اس معاملے کو بنگلورو میں واقع اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمان کی خصوصی عدالت میں منتقل کیاگیا تھا۔ معاملے جانچ اور سماعت مکمل ہونے کے بعد خصوصی عدالت کے جج رامچندرا ڈی ہودار نے ثبوتوں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اننت کمار کو اس معاملے سے بری کردیا۔